پڑوسی ممالک پر حملے نہیں کیے جائیں گے، ثالثی کوششوں میں تعاون تیار:ایرانی صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کا حملہ یا میزائل داغنے کی پالیسی نہیں ہوگی، جب تک کہ ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر کوئی جارحیت نہ کی جائے۔

latest urdu news

صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف عسکری کارروائی نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کسی بھی علاقائی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتا اور پڑوسی ممالک سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لیے معذرت خواہ ہے۔

مزید برآں، مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کی کوششیں ان ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا کہ کچھ ممالک پہلے ہی ثالثی کے اقدامات کر چکے ہیں۔

ایرانی صدر: پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر شکر گزار ہیں

صدر نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ ہے، تاہم ملکی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں برتی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter