غزہ میں بارش سے پناہ گزین خیمے ڈوب گئے، بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کی بربریت سے متاثر غزہ پٹی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شدید بارش کے نتیجے میں پناہ گزینوں کے عارضی خیمے پانی میں ڈوب گئے اور ان کے رضائیاں، کمبل اور بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہو گیا۔

latest urdu news

فلسطینی رات کے وقت عارضی پناہ گاہوں میں سو رہے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی، جس سے خیموں میں پانی جمع ہوگیا۔ مشکلات کے سامنے بے بس فلسطینیوں نے اپنی کہانیاں میڈیا کے سامنے بیان کیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے جو ان کے لیے یہ خیمے بناتے تھے، وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب خیمے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے غمزدہ ہو کر سوال کیا کہ اب وہ کہاں جائیں۔

ایک اور خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کے چھوٹے بچے بارش سے مکمل طور پر بھیگ گئے ہیں اور ان خیموں کے علاوہ کوئی چھت انہیں بارش سے بچانے کے لیے موجود نہیں۔ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور بے گھر پناہ گزین ٹھٹھر کر رہ گئے، بیشتر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غزہ: کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

انتظامات کی کمی کے باعث خیموں میں مقیم فلسطینی خود بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ ادھر امدادی اداروں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جمع شدہ پانی کے باعث مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter