جاپانی بچہ چاقو کے حملے میں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 سالہ بچہ چاقو کے وار سے ہلاک کردیا گیا۔

چین، شینزین شہر میں جاپانی اسکول کے قریب 10 سال کا بچہ چاقو کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچے پر اسکول جاتے ہوئے 44 سالہ مشتبہ حملہ آور نے چاقو سے وار کیا کہ جسے موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں اپنی جان گنوانے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کے والد جاپانی شہری اور والدہ چینی شہری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعے کے پیش نظر دونوں ممالک اس واقعے پر رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست بیہار کے ضلع نوادہ میں بدھ کی شام کو درجنوں گھروں کو آگ لگانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے کیساتھ موقع پر فوری پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک گروہ نے گھروں کو آگ لگانا شروع کی جب کہ گھروں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter