کراچی کے ریسٹورنٹ پر دستی بم سے حملہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اورنگی ٹاؤن کی فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک دیا گیا۔

ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے لیکن نامعلوم ملزمان کی جانب سے ان کے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس تناظر میں ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔

latest urdu news

مالک کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر سوئے ہوئے تھے، فائرنگ کی آواز سے انکی آنکھ کھل گئی، ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم پھٹ نہیں سکا تھا۔

ریسٹورنٹ مالک کے مطابق انہیں 2022 میں بھتے کی پرچی ملی تھی جس کا انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

دوسری جانب خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ خضدار میں کراڑو کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی جان کی بازی ہار ہوگئے۔

News Alert Urdu

Free website traffic