توہین الیکشن کمیشن کیس: سماعت 10 دسمبر تک ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت کی گئی۔

latest urdu news

سماعت کے دوران سابقہ وزیر کی جانب سے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی گئی اور تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔

سکندر سلطان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ 2 کیسز میں معافی مانگ چکا ہوں، پورے پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ تحریری جواب جمع کرائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ توہین کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہو جاتا ہے جس پر ممبر بلوچستان کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ایسے تو پھر روز ہوتا رہے گا۔

اسکے بعد الیکشن کمیشن نے مقدمے کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

News Alert Urdu