ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ، مشتبہ شخص زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلنے کے دوران ایک مسلح شخص کی جانب سے نشانہ باندھنے کو ایف بی آئی کے حکام نے قاتلانہ حملے کی کوشش قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص رائفل چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، جسے مارٹن کاؤنٹی سے حراست میں لیا گیا ہے، دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محفوظ اور ٹھیک ہوں، کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی 13 جولائی کو ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter