گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے، گوادر ائیرپورٹ سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کی شروعات سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور سے ہوئی، چینی صدر اور نوازشریف کی ترقی کے مشترکہ عزم کی تکمیل کے مزید قریب پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم چینی حکومت کی مشکور ہے۔

یاد رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا اور پہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی ہے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تمام بھٹوں کی ری میپنگ مکمل کی گئی ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter