واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر یوکرینی صدر پر شدید تنقیص کر ڈالی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے یورپ سے زیادہ یوکرین کو نوازا، زیلنسکی کو تعریف کرنی چاہئے تھی امریکا نے اس کا ساتھ دیا، زیلنسکی امن نہیں چاہتے، یوکرینی صدر جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر کے جذباتی مؤقف کی مزید تائید نہیں کی جاسکتی، زیلنسکی کو مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا، یوکرین کیساتھ معدنیات کا معاہدہ امریکا کیلئے بہت اچھا ہے، کینیڈا اور میکسیکو پر کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ آج شروع ہوجائے گا۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا اور تائیوان کی مینو فیکچرنگ کمپنی کے درمیان بھی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دوسری جانب پوپ فرانسس کی صحت انتہائی تشویشناک ہونے کہ وجہ سے انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا۔
پوپ فرانسس کڈنی، نمونیا اور سانس کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس شدید بیمار ہونے کے بعد 14 فروری سے ہسپتال میں داخل ہیں۔
