سربیا ، ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے اور3 زخمی ہوگئے۔
افسوناک واقعے کے بعد امدادی کارکنوں کی جانب سے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور کٹرز کی مدد سریا کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو باہرنکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریلوے پولیس کے عمارت کی تعمیر نو کا کام ابھی موسم گرما میں مکمل کیا گیا تھا تاہم گرنے والا حصے کی مرمت نہیں کی گئی۔
شہریوں کا اس معاملے میں یہ بتانا تھا کہ حادثے کے وقت لوگ سفر کرنے کیلئے اسٹیشن پر بنے بینچز پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسپین میں طوفانی بارشوں نے تبادہی مچادی، جسکے نتیجے میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسپین میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
