107
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 365 افراد کے چالان کیے اور مجموعی طور پر 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 58، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 105، بغیر نمبر پلیٹ کے 20 جبکہ کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 4 چالان کیے گئے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
