اسکاٹ لینڈ پولیس نےافسروں کی داڑھیاں منڈھوانےکاحکم واپس لےلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسکاٹ لینڈ پولیس کی جانب سے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس میں کلین شیوپالیسی گزشتہ سال مئی میں متعارف کرائی جانی تھی لیکن تنازع کے باعث اس کا نفاذ 12 مہینوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پالیسی کا مقصد چہرے پر متنازع حفاظتی ماسک پہننے میں سہولت دینا تھا۔

اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا ہے اور ان تبدیلیوں کو متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

حکام کے مطابق اب ماسک کا یہ منصوبہ نافذ کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا جبکہ شیو کرائے جانے کے مطالبے پر کارروائی سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کو ہر جانے کے طور پر 60 ہزار پاؤنڈ ادا کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب شامی باغیوں کی جانب سے دارالحکومت پر قبضے کے بعدسرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان کردیا گیا۔

شامی باغیوں کی جانب سے دارالحکومت پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter