ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا اعلان مؤخر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈنے وائٹ بال کپتان کا اعلان نہ ہونےکے باعث دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا۔
یاد رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
تاہم اب ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی اسکواڈ اور کپتان کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی جانب سے دی گئی اور سلیکٹرز نے بھی قومی کرکٹر کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ ٹاس ہارنے کے باوجود میچ جیتنے پر بہت مطمئن ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا، فینز اور سب کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی کامیابی کے لئے متحد رہیں، خاص طور پر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔
