پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی، لاہور قلندرز نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ بن رہے ہیں تاہم لاہور قلندرز نے بھی پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندر کی پی ایس ایل میں شاندار کامیابی حاصل کرتےہوئے سب سے زیادہ 200 پلس رنز بنانے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ۔

latest urdu news

تاہم ملتان سلطانز کے پاس اب بھی پہلی پوزیشن موجود ہے۔ ملتان سلطانز نے پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل میں 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے ہیں۔جبکہ لاہور قلندرز نے 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل آغاز سے ہی کئی نوجوان کھلاڑیوں کی قسمت بدل دی ہے جو کھلاڑی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے انہیں پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا تو کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں منتخب ہوئے اور پھر دنیائے کرکٹ پر ستارہ بن کر چمکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter