44
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
اسموگ کے اثرات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے گلے میں انفیکشن ہوا ہے، جس کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو آج رات لندن روانہ ہونا ہے، لیکن ان کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
اس معاملے پر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر شریف میڈیکل سٹی آئیں۔
ان کا تھائیرائیڈ کا معائنہ بھی کیا گیا ہے، اور جلد طبیعت بہتر ہونے پر وہ گھر واپس جائیں گی۔