قافلے پر شیلنگ کرکے منتشر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اٹک ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی حکومت پنجاب کی وارننگ کے باوجود دوسری بار اٹک پار کر آئے ہیں ۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئےیہ کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کردیا، برہان کے مقام پر شیلنگ کرکے قافلے کو منتشر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں، قافلے تمام رکاوٹین عبور کرکے قافلہ اپنی منزل پر پہنچے گے۔

بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کو چغلی کرنیوالا نالائق بچہ قرار دیدیا
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے قافلے پر فائر کیے ، آنسو گیس کے شیلز ہاتھ میں اٹھا کر دکھاتے ہوئےیہ کہا گیا کہ عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کاماضی کا وطیرہ رہا ہے،وزیراعلیٰ کے پی ، پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگاکر توجہ ہٹانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں ، جعلی درباری وزراء کے پریس کانفرنسز سے انکا خوف واضح دکھائی دے رہا ہے ۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter