وزیراعلیٰ کی ترجیحات میں صحافی برادری اولین ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں صحافی برادری سرفہرست ہے اور حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

latest urdu news

اپنے تہنیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے پی یو جے کے نومنتخب صدر نعیم حنیف، سیکرٹری قمر بھٹی اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے طویل اور قابلِ قدر جدوجہد رہی ہے، جسے صحافتی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کیا۔ مشکل حالات میں بھی تنظیم نے مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے صحافتی اقدار کے دفاع کو یقینی بنایا، جو قابلِ تحسین ہے۔

اڈیالہ جیل کسی پارک یا پیر خانے کی جگہ نہیں:عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی یو جے کی نومنتخب باڈی خلوصِ نیت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ صحافی برادری کی خدمت کرے گی اور آزادیٔ اظہار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیموں کے درمیان مثبت تعاون سے جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter