کراچی کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک اہلکار نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مبینہ فراڈ اور دھمکیوں کے الزام میں لاہور کے تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی کراچی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کاشف ضمیر سے دوستی ہوئی، جس کے بعد اس نے یورپ بھجوانے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 94 ہزار روپے وصول کر لیے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ رقم لینے کے باوجود بیرون ملک بھجوانے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، جبکہ رقم کی واپسی یا قانونی کارروائی کی صورت میں مقدمہ واپس لینے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے معروف شخصیت کا ہاتھ ہے، کاشف ضمیر کا دعویٰ
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ الزامات کی حقیقت کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
