پنجاب ڈیفالٹ کر چکا، 85 فیصد وفاقی آمدنی پر انحصار ہے: مزمل اسلم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اپنی زیادہ تر ضرورتیں وفاقی حکومت کی آمدنی پر انحصار کرکے پورا کر رہا ہے، اور اسے 85 فیصد وفاقی آمدنی کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

مزمل اسلم نے پنجاب کی صورتحال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سب سے زیادہ غریب لوگ موجود ہیں، جس کی مثال 46 لاکھ افراد کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب واقعی ترقی یافتہ ہوتا تو وفاق سے مالی امداد لینے کے بجائے وفاق کو آمدنی فراہم کرتا۔

میری گاڑی میں وائی فائی، سی سی ٹی وی نہیں مگر عوام کی گاڑیوں میں ہے، مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنی مالی سستی اور وسائل کی کمی کی وجہ سے حتیٰ کہ مری ایکسپریس وے بھی وفاقی فنڈز سے بنوا رہی ہے، اور پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی خیبر پختونخوا سے حاصل کر رہی ہے، جبکہ مری کے پانی کے 64 ارب روپے پنجاب کی طرف سے واجب الادا ہیں۔

مزمل اسلم نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی تنقید پر بھی جواب دیا اور کہا کہ پنجاب کو اپنے وسائل اور مسائل کا خود ادراک ہونا چاہیے، اور صوبے کی مالی خودمختاری کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter