ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 164 انسپیکشنز کی گئیں تاکہ خوراک کے معیار اور صفائی کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
کارروائیوں کے نتیجے میں قوانین کی خلاف ورزی پر 57 فوڈ بزنس آپریٹرز کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 21 کیسز میں جرمانے عائد کیے گئے۔ عائد کیے گئے جرمانوں کی مجموعی رقم 2 لاکھ 57 ہزار 500 روپے رہی۔ اس کے علاوہ سنگین خلاف ورزیوں پر 2 ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈرز جاری کیے گئے اور 2 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔
معائنے کے دوران خوراک کے معیار کی جانچ کے لیے 5 نمونے حاصل کیے گئے، جنہیں تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 8 کلوگرام ممنوعہ اور ایکسپائرڈ خوراکی اشیاء کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد دکانوں کو نوٹس اور جرمانے عائد
ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان سعید نے اس موقع پر واضح کیا کہ عوامی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ناقص، غیر معیاری یا مضرِ صحت خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
