پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر 2022 کو ہونے والے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی کارروائی کے دوران غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا اور ان کے ضامنین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

latest urdu news

مزید برآں، عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 31 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام نامزد ملزمان آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہوں۔

یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔ مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی تھیں، جن کا تعلق احتجاج کے دوران مبینہ بدامنی، سرکاری املاک کو نقصان اور رکاوٹیں ڈالنے سے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter