بھارتی آبی جارحیت کے مقابلے کے لیے حکومت کا دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے اور پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے حکومت نے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر نیا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینیٹر شہادت اعوان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ مجوزہ ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پی سی ون کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ 824 ارب روپے مالیت کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کا منتظر ہے۔

latest urdu news

اجلاس میں سینیٹ کمیٹی نے تمام صوبوں کو دریاؤں کے کناروں اور راستوں سے تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ میں تجاوزات کے مکمل خاتمے میں سستی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ مون سون سے پہلے تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو اسے مجرمانہ غفلت تصور کیا جائے گا۔

واپڈا حکام نے کمیٹی کو ملک بھر میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی اور ممکنہ سیلاب سے قبل وارننگ دینے کے لیے نصب کیے جانے والے ٹیلی میٹری سسٹم کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter