پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
ابتدائی کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تیزی کے رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، جب کے ایس ای-100 انڈیکس 2,931 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ منافع کے لحاظ سے دنیا کی نمایاں مارکیٹ بن چکی ہے: محمد اورنگزیب
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ دورانِ ٹریڈنگ ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 70 پیسے پر آ گیا، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 277 روپے 75 پیسے تھی۔
