10
عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں مضبوط واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوگنا کر دیا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ یہ ایشیا میں سب سے زیادہ منافع دینے والے بانڈز قرار پائے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے مقابلے میں پاکستان اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں سال یوآن بانڈز جبکہ 2026 میں یورو بانڈز کے اجرا کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ رکھتا ہے، جس سے ملک کے مالیاتی مواقع مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
