پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بیرونی سائبر حملوں سے تحفظ کے لیے نیا اینٹی وائرس نظام تیار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ نظام خاص طور پر ایسے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو بیرونِ ملک سے کیے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (ای ڈی آر) سسٹم تیار کیا گیا ہے، جسے سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز پر نصب بھی کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد ہیکنگ کی کوششوں کو بروقت شناخت کرنا اور سائبر حملوں کو روکنا ہے۔
حکام کے مطابق یہ سکیورٹی نظام سرکاری ڈیٹا اور کمپیوٹر نیٹ ورک کو محفوظ بنانے میں مدد دے گا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر شناخت کرکے اس کا سدباب کرے گا۔
اسلام آباد میں سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے بیرونِ ملک سے کیے جاتے ہیں، جن کے خلاف مؤثر دفاع کے لیے اس نئے نظام کو متعارف کرایا گیا ہے۔
