پاکستان کی فضائی حدود دو روز جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے اپنی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا ہے۔

latest urdu news

نوٹم کے مطابق دونوں روز صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی حدود بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بندش کے دوران کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنز کو متنبہ کیا ہے کہ مقررہ اوقات میں اپنی پروازوں کی شیڈولنگ اور روٹس میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں تاکہ فضائی آپریشن میں رکاوٹ نہ آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter