پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے اپنی بعض آبدوزوں پر 12 سے زائد جوہری وار ہیڈ نصب کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام "کیپٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ خطے میں اسٹریٹجک توازن اور سلامتی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ایسے اقدامات جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔
اسی پروگرام میں شریک دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ تاریخی، دور رس نتائج مرتب ہوں گے: ملیحہ لودھی
یہ بیانات ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کے دوران سامنے آئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مذکورہ دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
