ملالہ یوسفزئی کا لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملالہ یوسفزئی نے انسٹاگرام پر بچپن سے عالمی مشن تک کے سفر پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کی لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے بچپن سے لے کر موجودہ عالمی کردار تک کے اہم لمحات شامل ہیں۔ ویڈیو کا آغاز سوات کے علاقے مینگورہ کی ان تصاویر سے ہوتا ہے جب ملالہ نے طالبان کے سخت دور میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

latest urdu news

اس ویڈیو میں ان کی عالمی سطح پر سرگرمیوں کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جہاں وہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے پلیٹ فارمز پر لڑکیوں کی تعلیم کا مقدمہ لڑتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں ملالہ نے لکھا کہ جب وہ 11 برس کی تھیں تو انہیں اپنے اسکول جانے کے حق کے لیے بولنا پڑا، کیونکہ طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی، مگر جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ جنگ صرف ان کی نہیں بلکہ کروڑوں لڑکیوں کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

ملالہ نے مزید کہا کہ آج بھی دنیا بھر میں 12 کروڑ سے زائد لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں، اور وہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر 2012ء میں سوات میں طالبان نے اسکول وین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا۔ وہاں سے انہوں نے تعلیم کا عالمی مشن اپنایا اور 2014ء میں نوبیل امن انعام حاصل کر کے دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ شخصیت بن گئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter