کوہ سلیمان میں طغیانی، مریم نواز کیجانب سے الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان، راجن پور اور تونسہ سمیت نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوہِ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجن پور اور دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت اور مکمل نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے تونسہ کے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے اور بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ وہ الرٹ موڈ پر رہیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تیاری کریں۔

مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور تونسہ کے تمام نشیبی علاقوں میں تیز رفتار نکاسیٔ آب کے انتظامات کیے جائیں، اور کسی بھی صورت میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کے باعث شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا فوری تدارک ناگزیر ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، 5 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ نے ضلعی حکومتوں کو یہ بھی تاکید کی کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، اور فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

یاد رہے کہ کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے نکلنے والے ندی نالے ہر سال مون سون کے موسم میں طغیانی کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسے میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے فوری ردعمل نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter