خدارا اختیارات لے لیں اور 130 شہروں میں ظہران ممدانی دے دیں: فاروق ستار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت خدارا تمام اختیارات لے لے اور ملک کے 130 شہروں میں ظہران ممدانی کے نفاذ کو یقینی بنائے۔

latest urdu news

فاروق ستار نے کہا کہ کبھی کہا جاتا ہے کہ اختیارات منتقل کر دیے گئے، لیکن عملی طور پر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکی۔ انہوں نے وزیراعظم، وزیر قانون اور فیلڈ مارشل سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام کو فعال کیا جائے تاکہ عوام تک سہولیات پہنچ سکیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ آئینی ترامیم کے پیچھے وقت اور حالات کے تقاضے ہوتے ہیں، لیکن عوام کی فلاح پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ آمرانہ دور میں بھی بلدیاتی نظام کام کرتا رہا اور سیاسی جماعتیں اپنا حصہ لینے کے لیے آگے آتی رہیں۔ اب دو تہائی حکومت کے پاس ہے تو 27 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بھی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاعی اور خارجی شعبوں میں صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اب ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ضروری ہے اور عالمی سطح پر دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter