12
27 ویں آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری سے قبل سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی کی ٹوکری لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو مٹھائی تقسیم کی اور کہا، "میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں، نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا”۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ڈیفنس لائن کو مضبوط کرنا ہے، جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی۔ آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔
27 ویں آئینی ترمیم کے لیے درکار 64 ووٹ مکمل:حکومت کا دعویٰ
ان کے اس منفرد انداز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا اور ترمیم کی منظوری سے قبل ایک ہلکی پھلکی خوشی کا موقع فراہم کیا۔
