بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر کتنا اضافی بوجھ پڑنے والا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے الیکڑک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

latest urdu news

سی پی پی اے نے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں نپیرا میں درخواست کررکھی ہے، درخواست میں بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا ہے۔ اتھارٹی سی سی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اگست میں پانی سے 37.84 فیصد، مقامی کوئلے سے10.88 فیصد، درآمدی کوئلےسے15.59فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین کو اپنی مرضی سے بجلی خریدنے کی اجازت

زیرجائزہ عرصے کے دوران مقامی گیس سے 7.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے45.25 روپےدرآمدی ایل این جی سے 45.92 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter