بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔
اسی طرح، ضلع بسیما میں بھی ایک آپریشن کے دوران 3 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد متعدد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کے مطلوبہ فہرست میں شامل تھے۔ ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
