الطاف حسین کی طبیعت پھر بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی اطلاعاتی شعبے کے مطابق، جمعہ کے روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر معالج سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد ایک ایمرجنسی میڈیکل ٹیم ان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور ابتدائی طبی معائنہ کیا۔ بعد ازاں، ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں مزید معائنے اور علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

latest urdu news

رابطہ کمیٹی نے پارٹی کارکنان اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی الطاف حسین کو طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ کچھ دن زیرِ علاج رہے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter