نابینا افراد پر تشدد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعووں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کہتے ہیں نابینا افراد پر ہونیوالے تشدد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نابینا افراد خوار ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نابینا افراد پر ڈنڈے برسائے گئے جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

latest urdu news

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی کبھی نابینا افراد پر تشدد نہیں ہوا۔

صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے۔

اب تو نابینا افراد بھی حکومتی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نعرے لگا رہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، میانوالی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل۔

پنجاب حکومت نے فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

میانوالی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter