ٹرک کی کار کو ٹکر، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قائد آباد، پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں تیزرفتار ٹرک کی کار کو ٹکر سے خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

قائد آباد کے روڈہ روڈ پر افسوناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی، جس سے کار الٹ گئی اور کار میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 1 شخص زخمی بھی ہوا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، جنہوں نے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی شخص کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا گیا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، تحریک انصاف کا احتجاج، احتجاج کی بجائے مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے۔

News Alert Urdu