ڈیجیٹل دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہنیت خراب کر رہے ہیں: احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تھوڑے عرصے میں ہی ڈیجیٹل دہشتگردی نے زور پکڑا ہے، ڈیجیٹل دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہنیت خراب کررہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز معاشرے میں نفرت پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں، اسلام نے نفرت اور لڑائی جھگڑے سے منع کیا ہے، لوگوں میں رنگ، نسل اور زبان کی تفریق معاشرتی ثقافت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، بڑی کڑی شرائط تھیں، کچھ شرائط کا تعلق چین سے تھا، چین نے دوبارہ ہاتھ پکڑا اور ماضی کی طرح تعاون کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے حکومت اور اداروں نے ملکر معاشی چیلنجز کو قبول کیا، رات دن محنت سے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter