پی ٹی آئی جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

این او سی منسوخی کا یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس متعلق شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، موجودہ حالات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter