وزیراعلیٰ مریم نواز کی جعلی تصاویر اپلوڈ کرنے پر مقدمہ درج، ملزمان زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پرایف آئی آر کا اندراج کیا جاچکا ہے۔

مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج کیا ہے، جس کے مطابق ملزمان نے فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مریم نواز شریف کی جعلی تصاویر اپلوڈ کی تھیں۔

latest urdu news

ایف آئی اے کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے لوگوں میں نفرت اور اشتعال انگیزی کا موجب بن رہے تھے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ابدی نیند سلادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کارروائیوں میں شدید فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter