اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے دو داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور سرینا ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
اس دوران شہری نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ کو متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک کے لیے سیونتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے جاری کردہ اعلامیے میں مزید معلومات کے لیے شہریوں کو *ٹریفک ہیلپ لائن 1915* یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو مستحکم اور خودمختار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
خواتین کے عالمی دنکے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ خواتین معاشرے کا نصف حصہ ہیں اور وہ سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں، ملک کی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔