سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 10 دہشتگرد مارے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 10 مبینہ خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کئی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

latest urdu news

مقابلے کے دوران ایک مقامی شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس دہشتگردی کے خلاف پوری طرح چوکس ہے اور ملک دشمن عناصر کے ہر منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے جوان قابلِ فخر ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ خوارج جیسے فتنہ پرور عناصر کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter