پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں عوامی منصوبوں پر فوری عمل درآمد کا اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) نے باہمی تعاون کے ساتھ چلنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، جبکہ رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے نمائندگی کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہرگز ضائع نہیں ہوں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور اور کرک میں خوارج دہشتگردوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار اور تین پولیس جوانوں کو عقیدت پیش کی۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter