تقریب میں فائرنگ کی غرض سے پستول لانیوالا نوجوان جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تقریب میں فائرنگ کی غرض سے پستول لانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

راولپنڈی ، چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی غرض سے پستول لانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 17سالہ محمد راعیش کے نام سے ہوئی، جو دوست کی شادی پرفائرنگ کے لیے بندوق لےکرگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا تاہم زیادہ خون بہہ جانےسے نوجوان جان کی بازی ہار گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter