226
بلوچستان میں اغوا کیےگئے 20 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا۔
کوئٹہ،بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں آج صبح کے وقت اغوا کیےگئے 20 مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افرادکی جانب سےگیس کمپنی کےکیمپ سے آج صبح 20 مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا،مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ کے بعدگیس کمپنی کے 8 بلڈوزر جلا دیے گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوناک واقعے سے متعلق تحقیقات تاحال جاری ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جان کی بازی ہارگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے مرنے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جوزیر تعمیر ، مکان کی تعمیر کے حوالے سے وہاں موجود تھے۔
