یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے، سفر کٹھن ہے مگر ناممکن نہیں، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امید ظاہر کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اوربہتری لانے کی ضرورت ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہم نے اہداف کے حصول پراپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے، یہ سفر طویل اور کٹھن ہے مگر ناممکن نہیں۔

وزیراعظم کا یہ کہنا تھا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، ہمیں اسمگلنگ کا خاتمہ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور معیشت میں استحکام لانا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ آرمی چیف کی کوشش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف کی کوشش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری کی قوی امید ہے،ایک بیان میں فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter