کراچی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حیدر آباد، ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کےا سٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ریلوے یارڈ میںافسوناک حادثہ پیش آیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

ریلوے کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکےٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف ا سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں بھی چلنا شروع ہوگئیں ۔

دوسری جانب ڈنکی لگا کر غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے، چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter