سربراہ آئی ایم ایف مشن ناتھن پورٹر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی واپسی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
سربراہ عالمی مالیاتی ادارے مشن ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ افراط زر میں ڈرامائی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کی شرح مستحکم رہی ہے اور غیر ملکی ذخائر دگنا سے زائد ہوگئے ہیں۔
آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ 2023 کے وسط میں پاکستان کو درپیش دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تبدیلی کی رفتار قابل ذکر ہے، گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ آج، پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا امکان
ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب سے پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے کیونکہ ماضی میں اسکی طرف بڑھائے گئے، ہر قدم نے پاکستان کو پہلے سے زیادہ غیر مستحکم اور مقروض کیا ۔
