سرائے عالمگیر:شوہر کے گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقے موضع سردھوک میں لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص کو اس کی اپنی اہلیہ نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلہ دبا کر اور چاقوؤں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

latest urdu news

مقتول کے بھائی رفاقت حسین ولد اختر حسین کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق، وقوعہ کی رات مقتول واحد حسین کے کمرے سے چیخ و پکار کی آوازیں سن کر جب وہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ مقتول کی اہلیہ نائلہ بی بی اور اس کا ساتھی زین ولد الطاف، دو نامعلوم افراد کے ہمراہ واحد حسین کے گلے میں کپڑا ڈال کر اسے جان سے مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گجرات: تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے نوجوان کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کر لیا

مدعی کے مطابق ملزمان نے مقتول پر چاقوؤں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان شور مچنے پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ باہمی مشاورت اور منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مزید حقائق جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter