ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈیرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا سخت مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو کسی بھی ڈنمارکی علاقے کو ضم کرنے کا حق نہیں ہے اور قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں بالکل ناقابل قبول ہیں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے
وزیراعظم میٹ فریڈیرکسن نے مزید کہا کہ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لیے نہیں ہیں اور اس کی خودمختاری اور عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے، جس کا مقصد معدنی وسائل نہیں بلکہ دفاعی حکمت عملی ہے۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اتحادی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعلقات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق میٹ فریڈیرکسن کا بیان عالمی سیاست میں اتحادی تعلقات اور خودمختاری کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا کی خارجہ پالیسی میں جارحانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
