چوہدری سالک حسین کی کاوشیں،گجرات میں پاٹری انڈسٹری کیلئے گیس پائپ لائن کے احکامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کالو پورہ بادشاہی روڈ پر پاٹری انڈسٹری کیلئے نئی گیس پائپ لانے بچھانے کے لئے احکامات جاری کر دیے۔

اس سلسلے میں سالک حسین، سیکرٹری حافظ عقیل جلیل سے کالو پورہ بادشاہی روڈ سے تعلق رکھنے والے پاٹری انڈسٹری کے بزنس مینوں نے ملاقات کی جنہوں نے ان کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین سے رابطہ کروایا۔

latest urdu news

سالک حسین نے انہیں بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نادرن کمپنی کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انشاءﷲ بہت جلد کالوپورہ بادشاہی روڈ پر بڑی گیس پائپ لائن بچھا دی جائے گی۔

اس موقع پر وفد کی قیادت چوہدری محمد ارشد نے کی جبکہ سلیمان ارشد، سلمان بٹ، چودھری امتیاز، حاجی شاہد، محمود بٹ، ندیم بٹ اور دیگر پاٹری انڈسٹری کے مالکان شامل تھے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کرتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کرتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کیا اور جدید کیو مینجمنٹ سسٹم کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے بورڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہوں نے ادارے کی کارکردگی اور اپگریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter