منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو کی جانب سے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا گیا۔

سینیٹر قاسم رونجھو کی جانب سے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرا دیا گیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کی جانب سے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔

latest urdu news

سینیٹر بی این پی مینگل نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مؤثر ثابت ہوگی، آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا اور جوڈیشل بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے، آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کیساتھ طویل مشاورت ہوئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter